اہم ترین خبریںپاکستان

ماہ شعبان میں نیک اعمال کے ذریعے قرب خداوندی کے حصول کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جانی چاہیے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا ذات رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے جس نے ماہ و ایام کو بھی ہمارے لیے رحمتوں میں بدل دیا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہ شعبان کے بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اس مہینے کو نبی کریم،ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے۔ اس ماہ نیک اعمال کے ذریعے قرب خداوندی کے حصول کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، تکفیری دہشت گردوں کا رینجرز اہلکاروں پر حملہ، 7 افراد شدید زخمی

انہوں نے کہا ذات رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے جس نے ماہ و ایام کو بھی ہمارے لیے رحمتوں میں بدل دیا ہے۔اس ماہ میں کامل تقویٰ، محبت اور عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرکے خدا بزرگ و برتر کی رضا حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ محض عبادات سے خدا کو راضی کرنا ممکن نہیں بلکہ حقوق العباد پر بھی توجہ کرنا ضرور ی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ العظمیٰ سیستانی ، یکجہتی و اتحاد کو تقویت پہنچا رہے ہیں، مصطفی الکاظمی

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام عبادات کے ساتھ ساتھ معاشرتی تعلقات،سماجی روابط،سیاسی عمل،معاشی ضروریات اور اقتصادی استحکام سمیت زندگی کے تمام پہلوؤں پر دین اسلام کے مطابق توجہ دینے پر زور دیتا ہے۔ ماہ شعبان میں جو لوگ تزکیہ نفس کے ذریعے اپنے اخلاق کو سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button