اہم ترین خبریںعراق

امام جمعہ حرم مطہر حضرت ابو الفضل العباسؑ کربلا آیت اللہ مرعشی نجفی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی 7ربیع الاول 1356ہجری نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔1368ہجری میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم کے حصول کیلئے حاضر ہوئے ۔

شیعیت نیوز: حرم مطہر حضرت ابو الفضل العباس ؑ کربلا میں امام جماعت کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی عظیم علمی شخصیت آیت اللہ سید مرعشی النجفی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔

مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی 7ربیع الاول 1356ہجری نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔1368ہجری میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم کے حصول کیلئے حاضر ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: اس دن شوہر کے ساتھ ہوتی تو یہ گولیاں اپنے سیتے پر کھاتی، شہید عمران عباس کی اہلیہ کی دل دہلادینےوالی گفتگو

ان کے اساتذہ میں آیت اللہ سید ابوالقاسم الخوئی، ان کے اپنے والد آیت اللہ سید جعفرمرعشی ، آیت اللہ شیخ حسین حلی، آیت اللہ امام خمینی ؒ ،آیت اللہ سید محمد تقی قمی اور آیت اللہ سید محسن الحکیم شامل تھے ۔

ان کی معروف ترین تالیف تقریرات ِ السید الخوئی فی الفقہ ہے جو کہ 30 جلدوں پر مشتمل ہے ۔ مرحوم جامع شیخ انصاری میں آپ نماز ظہرین کے پیش امام تھے ، جبکہ شب جمعہ حرم مطہر حضرت ابوالفضل العباس ؑ میں امامت کے فرائض انجام دیتے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button