عورت مارچ کے جلسوں میں شعائر اسلامی کا کھلم کھلا مزاق اڑایا گیا اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،علامہ حسن ظفر
شیعیت نیوز: معروف عالم دین وخطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ عورت آزادی مارچ کے نام پر عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کی یہودی سازش کو ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا شیعیان حیدر کرارؑ کے ساتھ متعصبانہ رویہ، ایم ڈبلیوایم کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
عورت مارچ اور اس میں لگائے جانے والے نعروں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ان نعروں کی کوئی جگہ نہیں، عورت مارچ کے جلسوں میں شعائر اسلامی کا کھلم کھلا مزاق اڑایا گیا اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی، اخلاقیات سے عاری مغرب زدہ کچھ عورتیں اسلامی اور انسانی اقدار کو پامال کرنے کیلئے یقیناً کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترجمان آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدر اور علمائے کرام پر چنیوٹ میں داخلے پر پابندی کی مذمت
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آزادی اور حقوق کے نام پر بے حیائی اور بے غیرتی پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، تمام طبقات کے رہنماؤں خاص طور پر علماء کرام کو تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے سامنے آنا پڑے گا۔







