اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

سرایا القدس کے جوابی حملے کا خوف، صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

شیعیت نیوز: سرایا القدس کے جوابی حملے کے خوف سے صیہونیوں پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔ دوسری طرف غزہ میں تین ماہی گیروں کی موت میں اسرائیل ملوث قرار دیا گیا۔

صیہونی میڈیا نے غزہ کے نواحی علاقوں میں صیہونی تارکین وطن کی کالونیوں میں راکٹ حملوں سے مخصوص خطرے کے سائرن بجنے کی خبردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسقلان، اشکول، کیبوٹس اور زکیم نامی غیرقانونی یہودی بستیوں پر راکٹ اور میزائیلی حملوں سے مخصوص سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

خودساختہ اسرائیلی ریاست کے ایک فوجی نے عربی زبان میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرن ٹومب سے موسوم دفاعی سسٹم غلطی سے فعال ہوگيا تھا، کسی بھی قسم کا راکٹ یا ميزائیل فائر نہیں ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے صیہونیوں کے ایک ڈرون حملے میں استقامتی محاذ کے رکن اور فلسطینی ماہی گیروں کو شہید کئے جانے کے واقعے کے بعد جہاد اسلامی فلسطین سے وابستہ سرایا القدس بریگیڈ نے صیہونی حکومت سے ان شہدا کے خون کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

سرایا القدس کے جوابی حملوں کے خوف سے صیہونیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، صیہونی میڈیا کے مطابق ماضی کے تجربے کے پیش نظر "سرایا القدس” کی دھمکی کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شب معراج پر 50 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیےحاضری

دوسری جانب فلسطینی وزارت داخلہ اور نیشنل سیکیورٹی کی طرف سے گذشتہ ہفتے سمندر میں تین ماہی گیروں کی بم دھماکے میں شہادت کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں اس واقعے میں اسرائیل کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ تین فلسطینی ماہی گیروں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ نے مزاحمتی تنظیموں اور دیگر اداروں کے تعاون سے مشترکہ تحقیقات شروع کی تھیں۔ تاکہ ماہی گیروں کی موت کے اسباب کا تعین کیا جاسکے۔

البزم نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس واقعے میں صیہونی فوج ملوث ہے۔

اس حوالے سے جتنے بھی مفروضے اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کی واردات ہے۔ تاہم تحقیقات کے دوران فرض کیا گیا کہ اگر کسی مزاحمتی گروپ نے واقعے کے وقت کوئی راکٹ تجربہ کیا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ایسا نہیں ہوا۔

دوسرا مفروضہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنائے جانے کا ہے۔ تیسرا مفروضہ سمندر میں بم نصب کرکے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کا ہے۔

تیسرا مفروضہ درست ثابت ہو اہے اور اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین ماہی گیر شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button