دنیا

ایران جانتا ہے کہ امریکی کمزوریوں سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، مائیک پومپیو

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی قیادت جانتی ہے کہ امریکی کمزوریوں سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟

انہوں نے یہ اعتراف خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سعودی عرب کو کمزور کرنے کی کاوش کا تدارک کرے اور امریکی کمزوریوں کو دور کرے۔

سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب کو اس کے دفاع سے انکار کرنا محض پاگل پن ہے اور لگتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسی سمت میں گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین تائیوان پر بڑا حملہ کرسکتا ہے، امریکی کمانڈر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سیکریٹری خارجہ کے فرائض سرانجام دینے والے مائیک پومپیو نے معروف انگریزی اخبار عرب نیوز سے بات چیت میں کہا کہ ایرانی حکومت کو روکنے کے لیے مستقل مزاجی اور مضبوط پیغام کی ضرورت ہے۔

مائیک پومپیو نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ حوثی دہشت گرد ہیں اور اس میں بھی کوئی اختلاف نہیں ہے کہ انہیں ایران نے پروان چڑھایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں مائیک پومپیو نے 2018 میں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور انہوں نے ایران کی حکومت کو تنہا کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی تھی جس کی وجہ سے خطے میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج متحدہ امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچیں گے

دوسری جانب امریکی کانگریس نے صدر جوبائیڈن کا 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف بل منظور کر لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق کورونا ریلیف بل سے امریکیوں کووبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کورونا ریلیف بل اب دستخط کیلئےصدر بائیڈن کو بھیجا جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن جمعے کو کورونا ریلیف بل پر دستخط کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button