اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے ابہا اور ملک خالد ہوائی اڈوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں اس ملک کے ابہا اور ملک خالد ہوائی اڈوں میں سعودی ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ڈرون طیاروں نے جمعہ کے روز ابہا اور ملک خالد بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بمباری کی ہے۔

یہ حملے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت اور اس ملک کے جاری ظالمانہ محاصرے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کی تنصیبات کوبھی نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس میزائل کے ٹھیک اپنے نشانے پر لگنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ یمن پر وحشیانہ جارحیت اور اس ملک کے جاری ظالمانہ محاصرے کے جواب میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر اسرائیل نے حملہ کیا توصیہونی دشمن کو دن میں تارے دکھا دیں گے، شیخ نعیم قاسم

دوسری جانب یمن عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے عمان میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے بارے میں رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ سارے رابطے عمان کے واسطے سے ہوئے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور یمن کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ رابطے مسقط میں ہمارے برادران کے توسط سے برقرار ہوئے ہیں تاہم امریکہ کے ساتھ کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے ملکوں میں سرفہرست ہے اور اگر امریکی، یمن پر جارحیت کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو یمن پر حملے بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم کرنا ہو گا۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ عمان کے حکام کے ذریعے امریکی وفد کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت جاری رہے گی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب پر جوابی حملے کئے جاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ اور اس ملک کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button