دنیا

نیتن یاہو کو سزا دی جائے، صیہونی مظاہرین کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں کے سلسلہ میں صیہونی مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: اسرائیلی فوجی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں فوجی اہلکار ہلاک و زخمی

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نیتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

صیہونی مظاہرین ، کورونا کے معاملے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ گذشتہ سال ، ایک اسرائیلی پراسیکیوٹر نے نیتن یاہو پر باضابطہ طور پر بدعنوانی ، فراڈ اور عوامی اعتماد کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا تھا تاہم اسرائیلی عدالت نے نیتن یاھو کو سزا سنانے سے انکار کردیا اور ادھر حال ہی میں عدالت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے آنے والے انتخابات کے بعد نیتن یاہو کے خلاف مقدموں کی سماعت کا آغاز کیا جائے گا جبکہ صیہونی شہریوں کا ماننا ہے اوپر سے لے نیچے تک سب صیہونی حکام بدعنوانیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے والےایک مختصر سی آبادی کو کنترول نہیں کر سکتے ہیں، انھیں صرف نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہار توڑنا آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button