یمن

یمن پر حملے بند کرنے اور قاتلوں کے خلاف یمنی عوام کا ملک گیر مظاہرہ

شیعیت نیوز: یمن کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے سیاسی مذاکرات سے قبل یمنی عوام کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ کرنے کے لئے یمن پر حملے بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ہشام شرف عبداللہ نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر حملے بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم نیز بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں شروع کئے جانے کی ضرورت ہے۔

یمن کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، یمن کی صورت حال میں اسی وقت کوئی تبدلی لا سکتا ہے کہ جب وہ غیر جانبدار کردار ادا کرے اور سعودی عرب کی حمایت کرنا بند کردے۔

انہوں نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے کردار کے بارے میں بھی کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے نمائندے ہونے سے کہیں بڑھکر سعودی اتحاد کے نمائندے کی حیثیت سے کردار ادا کرتے ہیں اور انہوں نے یمن کے خلاف جارحیت کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ہشام شرف عبداللہ نے کہا کہ امریکہ و برطانیہ، یمن کے خلاف جارحیت کے سارے نتائچ سے بخوبی آگاہ تھے مگر انہوں نے سعودی اتحاد کے ملکوں کے ہاتھوں اپنے ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے یمن کو جنگ کے میدان میں تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مآرب شہر کو امریکہ و برطانیہ کی گود میں نہیں جانے دیں گے، قبائلی سردار

دوسری جانب یمنی عوام نے سعودی اتحاد کی جانب سے 6 برسوں سے جاری ملک کے محاصرے کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے کئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ہزاروں شہریوں نے ، سعودی اتحاد کی جانب سے ملک کے ہمہ گیر محاصرے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں میں امریکی – سعودی جارح اتحاد کے محاصرے کے خلاف مظاہرے ہوئے اور یمنی عوام نے امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

یمنی شہریوں نے امریکی- سعودی جارح اتحاد کو یمنی عوام کا قاتل قرار دیا۔ یہ مظاہرے دار الحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبہ الضالع کے دمت شہر کے عوام کی ایک بڑی تعداد بھی سڑکوں پر نکلی۔ اسی طرح ذمار شہر کے عوام نے بھی اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے۔

دار الحکومت صنعا میں مظاہرہ التظاہرہ اسکوائر پر اور شعارہ علاقے میں منعقد ہوئے۔

اسی طرح جنوبی یمن کے البیضاء شہر نیز صوبہ الجوف کے تین علاقوں اور مرکزی یمن کے اب صوبے کے چار علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے سعودی- امریکی جارح اتحاد کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button