مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی غزہ کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشتی کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

فلسطینی ماہی گیر یونین کے رابطہ کار زکریا بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کشتی کی طرف سے وسطی غزہ میں سمندری حدود میں ایک فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر دو گولے داغے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کشتی کو نقصان پہنچا تاہم اس پر سوار ماہی گیر محفوظ رہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب ایک فلسطینی کشتی کو جو کہ سیکیورٹی خطرہ بننے والی تھی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوج نے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ایک فلسطینی کشتی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ آگے بڑھنے کی کوشش کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :  صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تجارتی املاک کی مسمار

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات اور فلسطینی گروہوں کے معاہدوں کے بارے میں حکومت امریکہ کے نام فلسطینی انتظامیہ کے مراسلے کی مذمت کی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں تمام مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے مکمل حقوق کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے نام فلسطینی انتظامیہ کے ارسال کردہ خط سے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے حقوق پامال ہوئے ہیں۔خودمختار انتظامیہ کی جانب سے ارسال کردہ اس خط میں فلسطینی گروہوں کی قاہرہ نشستوں اور فلسطینی گروہوں کے معاہدوں اور سن سڑسٹھ کی سرحدوں میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کا ذکر کیا گیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے خودمختار انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ ارسال کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین، کسی بھی فلسطینی علاقے سے چشم پوشی نہیں کرے گی۔ فلسطین کے جہادی تمام فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button