مشرق وسطی

شام کے الحسکہ علاقے میں امریکہ کی غیر معمولی سرگرمیاں

شیعیت نیوز: امریکی فوجیوں کا ایک کارواں جس میں فوجی ساز و سامان سے بھرے ہوئے متعدد ٹرک شامل ہیں، شمالی شام کے الحسکہ علاقے میں پہنچا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ساز و سامان سے بھری 25 گاڑیاں صوبہ الحسکہ کے المالکیہ شہر میں واقع خراب الجیر ایئربیس پہنچے جہاں پر ان کی غیر قانونی چھاونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: عوامی رضا کار فورسز انصاراللہ کا مآرب پر کسی بھی وقت کنٹرول ہو سکتا ہے

امریکی فوجیوں کے ساز و سامان سے بھری 25 گاڑیاں صوبہ الحسکہ کے المالکیہ شہر میں واقع خراب الجیر ایئربیس پہنچے جہاں پر ان کی غیر قانونی چھاؤنی ہے۔

گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران عراق سے فوجی ساز و سامان سے لدے ہوئے امریکی فوجیوں کی سیکڑوں گاڑیاں شام کے الحسکہ علاقے میں پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پابندیوں کی منسوخی بغیر ایٹمی معاہدے میں امریکی واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے

شام گزشتہ 9 برسوں سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں لوگوں ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی مخالفت کی ہے اور اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی قیادت والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے شام کی حکومت اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ستمبر دو ہزار چودہ سے شام پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاہم اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی حمایت سے چار سال سے جاری بحران شام کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button