اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران وافغانستان کی سرحدپر حفاظتی باڑلگانے کا کام جون میں مکمل ہوگا، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور جون تک ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ کا کام مکمل ہو جائے گا

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران وافغانستان کی سرحدپر حفاظتی باڑلگانے کا کام جون میں مکمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک ایران بارڈر کا جائزہ لیا، وزیر داخلہ ‏نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کےنامورشیعہ ناشر،افتخار بک ڈپو کے بانی آغا افتخارحسین وفات پاگئے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے رمدان گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا بھی دورہ کیا۔ آئی جی ایف سی ‏بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال بھی ہمراہ تھے۔ شیخ رشید نے تجارتی سامان کی ترسیل ‏سے متعلق سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا، پاک ایران 928 ‏کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز، نامور مرجع جہاں تشیع بھی کورونا میں مبتلا

شیخ رشید نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور جون تک ‏ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ کا کام مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملکی سلامتی یقینی بنائیں گے جبکہ ‏تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمد و رفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button