اہم ترین خبریںپاکستان

تحفظ عزا لانگ مارچ کی کامیابی ، کالعدم سپاہ صحابہ بلبلاہٹ کا شکار

سنی ایکشن کمیٹی کے جعلی نام سے فعال کالعدم سپاہ صحابہ کے نیٹ ورک سے جاری پریس ریلیز میں شیعیان حیدر کرارؑ کےسکھر تا کراچی پرامن تحفظ عزا لانگ مارچ کے نتیجےمیں نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی عزاداری کے جرم میں کاٹی گئی ایف آئی آرز کے خاتمے پر شدید تنقید کی گئی ہے ۔

شیعیت نیوز: شیعیان حیدر کرار ؑ کے تحفظ عزا لانگ مارچ کی کامیابی سے دلبرداشتہ سعودی نواز ملک دشمن تنظیم سپاہ صحابہ کے گماشتے بلبلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ کالعدم سپاہ صحابہ (فرضی نام) سنی ایکشن کمیٹی نے پرملت جعفریہ کی امن جدوجہد کے ذریعے غیر آئینی وغیر قانونی مقدمات کے اخراج پرپراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ کو دشمن اہل سنت وجانبدار قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے سندھ میں موجود گماشتے پریل شاہ ، عبد الکریم مری، عاصم شاہ نجم الدین مجاہد ، چوہدری ناصر ودیگر دہشت گردوں نے عزاداران امام حسین ؑ پر درج بلاجواز مقدمات کے خاتمے پر شدید بلبلاہٹ کا اظہار کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا قائد شیعیان ِ انڈونیشیا ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پرافسوس کا اظہار

سنی ایکشن کمیٹی کے جعلی نام سے فعال کالعدم سپاہ صحابہ کے نیٹ ورک سے جاری پریس ریلیز میں شیعیان حیدر کرارؑ کےسکھر تا کراچی پرامن تحفظ عزا لانگ مارچ کے نتیجےمیں نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی عزاداری کے جرم میں کاٹی گئی ایف آئی آرز کے خاتمے پر شدید تنقید کی گئی ہے ۔

کالعدم سپاہ صحابہ نے عزاداروں پر سے مقدمات کے خاتمے کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ کا متعصبانہ اور جانبدارانہ اقدام اور انہیں دشمن اہل سنت قرار دینے کے جھوٹے اور بےبنیاد الزامات عائد کیئے ہیں ۔ کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سندھ میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نوجوان بھرپور حصے لیں گے تاکہ متشدد اور انتہا پسندی جیسی موذی فکر کا راستہ روکا جا سکا، علامہ راجہ ناصرعباس

سندھ حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی سلامتی کے محافظ اداروں کو چاہئے کہ وہ ان سعودی نواز ملک دشمن عناصر کو لگام ڈالیں ، جن کے ہاتھ 70 ہزار سے زائد بےگناہ شیعہ سنی مسلمانوں، معصوم بچوں اور پاک فوج کے جوانوں کے پاکیزہ لہو سے رنگین ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button