مشرق وسطی

شام میں مغربی ایجنسیوں کے داعشی عناصر کو دہشت گردانہ اقدامات بڑھانے کے احکامات

شیعیت نیوز: مغربی ایجنسیوں نے سرکردہ داعشی عناصر کو دہشت گردانہ اقدامات بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دوسری طرف امریکی فوجیوں نے شمالی شام کے الحسکہ میں اپنے اڈے خالی کردیے۔

مغرب کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ایک بار پھر شام کے خلاف سرگرم ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے داعش کے سرکردہ عناصر کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں انہیں شامی فوج کے خلاف حملوں میں شدت لائے جانے کے احکامات دیئے ہیں۔

میڈيا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی ایجنسیوں نے جو بظاہر داعش کے خلاف جنگ کے مدعی ہیں، داعش کے سرکردہ عناصر کے ساتھ نشستوں میں شام میں دہشت گردانہ اقدام انجام دیئے جانے کا معاہدہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کردوں کی قید سے رہائی پانے والے دہشت گردوں کو امریکیوں کی نگرانی میں تربیت دیئے جانے کے بعد دہشت گردانہ کاروائيوں میں استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے داعش کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی سب سے بڑی آئیل فیلڈ پر امریکی ہوائی اڈے کی تعمیر

دوسری جانب امریکی فوجیوں نے شمال مشرقی شام کے الحسکہ کے مضافاتی علاقے تل علو میں واقع اپنے فوجی اڈوں کو خالی اور فوجی ساز و سامان عراق منتقل کردیے ہیں۔

شام کی سرکاری خبرایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں نے جمعہ کی صبح سے اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان الیعربیہ کے تل علوعلاقے سے عراق میں منتقل کرنا شروع کیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے کو پوری طرح خالی کرنے اور غاصب فوجیوں کی الیعربیہ کی غیرقانونی گزرگاہ کے راستے منتقلی کا کام جمعے کو دوپہر کے بعد مکمل ہوگیا۔

امریکہ اور اس کے اتحادی فوجی، نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر اس ملک میں موجود ہیں۔دمشق حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات ، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔

واشنگٹن کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ اور امریکی فوجیوں نے شام کے دو صوبوں الحسکہ اور دیرالزور کے زیادہ تر تیل کے کنوؤں پر قبضہ کر رکھا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button