اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل 14 فروری کو سکھر پریس کلب سے کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کرے گی،علامہ شبیر میثمی

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ اس ماہ وفاقی حکومت اور ایک مذہبی تنظیم کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین معاہدہ کے مطابق مذکورہ مذہبی تنظیم کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے افراد کے نام نکال دیئے جائیں گے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹرشیخ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام و صفر المظفر 2020ء سے پہلے اور بعد تسلسل کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے عزاء اور اربعین واک میں بے جا پاپندیوں، مداخلت، رکاوٹیں ڈالنے، توہین و تزلیل کرنے، خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور بلاجواز جھوٹی بوگس، جعلی و مضحکہ خیز باتوں کی بناء پر ایف آئی آر کے اندراج جیسے اقدامات کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، تمام مسالک کے علماءومشائخ کی جانب سے انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ پر قونصلیٹ جنرل کو مبارک باد

اپنے مذمتی بیان میں علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں عزاداروں کی ایک کثیر تعداد اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں کو جنوری، فروری 2021ء کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا اور اکاؤنٹس منجمند کئے گئے ساتھ ساتھ پاسپورٹس تھانے میں جمع کروانے کے آرڈز جاری کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے کشمیر سے تعلق بیانات ہمارے عالمی تعلقات کے ازسر نو تعین کا تقاضہ کرتے ہیں،علامہ باقر زیدی

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ اس ماہ وفاقی حکومت اور ایک مذہبی تنظیم کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین معاہدہ کے مطابق مذکورہ مذہبی تنظیم کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے افراد کے نام نکال دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں گیا، تو ان شاء اللہ شیعہ علماء کونسل 14 فروری کو سکھر پریس کلب سے کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کرے گی اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے، ہم پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گئے، جو ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button