دنیا

یورپی یونین کی روس پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

شیعیت نیوز: روس اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھنے کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بریسلز کی جانب سے ماسکو کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزب بورل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے اعلی حکام بائیس فروری کو ہونے والے اجلاس میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کے موضوع پر غور کریں گے اور مارچ کے مہینے میں ماسکو کے سلسلے میں حتمی تجاویز پیش کریں گے۔

چار سے چھے فروری تک ماسکو کے دورے پر رہے جوزب بورل نے روسی حکام سے روس اور یورپی یونین کے تعلقات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءکونسل کا پُرامن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

یورپی یونین کی جانب سے آلکسی ناوالنی کے حامیوں کے غیرقانونی حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کے باعث یورپی یونین اور ماسکو کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

روس نے یورپی یونین کی جانب سے ان مظاہروں کی حمایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ گزشتہ جمعے کو روس کی وزارت خارجہ نے غیر قانونی مظاہروں میں شرکت کے باعث تین یورپی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیتے ہوئے ملک سے باہر نکال دیا تھا، اس کے بعد کچھ یورپی حکام نے روس کے اس اقدام کی مذمت کی اور جرمن چانسلر نے روسی حکام کو پابندی عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ادھر روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے تازہ اقدامات یہ بات واضح کرتے ہیں کہ وہ امن روڈ میپ کے خلاف جانا چاہتے ہیں، جس سے ماسکو اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکیں۔

روسی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندیوں کے جواب میں روس بھی مغربی ممالک پر پابندی عائد کرے گا۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق روس مغربی ممالک سے استعمال شدہ کاروں پر پابندی عائد کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button