ایران

اسرائیلی ریاست کی کسی بھی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیں گے، تخت روانچی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی ریاست کی کسی بھی دھمکی یا غلط کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوٹرش اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری سربراہ کو لکھے گئے ایک خط میں صیہونی حکومت کے حالیہ اشتعال انگیز اور متشدد بیانات کے خلاف انتباہ کرتے ہوئے کہی۔

حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے نہ صرف ایران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے سلسلے کو تیز کیا ہے ، بلکہ وہ ایران کے خلاف اپنے مخالفانہ خطرات کی منصوبہ بندی کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے جاری رکھا کہ اس طرح کی دھمکیوں کی تازہ ترین مثال26 جنوری 2021 کو اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ کا بیان ہے جس میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں جھوٹے دعوے کرنے کے علاوہ کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز ایران کے خلاف موجودہ منصوبوں کے علاوہ اگلے سال کے لیے کچھ عملی منصوبے بھی تیار کر رہے ہیں کیونکہ انھیں "میز پر ضرور رہنا چاہئے۔”

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور یورپ کو شرطیں رکھنے کا حق نہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ خطرات اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور خطے کے ممالک پر حملہ کرنے کیلیے اس ریاست کی سیاہ تاریخ کے پیش نظر عالمی برادری کی جانب سے مناسب کارروائی کی ضرورت ہے۔

تخت روانچی نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج کی مہم جوئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہم اسرائیلی حکومت کی طرف سے کسی بھی خطرے یا غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوںنے بتایا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اپنے بے لگام اور غلط اقدامات کے نتائج کی پوری ذمہ داری اٹھانی چاہئے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے تو اسرائیلی ریاست کی عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور اس کو خطے کے خلاف اپنے خطرناک منصوبوں کے روکنے پر مجبور کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button