اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیادت نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اسرائیل پر جنگی جرائم کے مقدمات کا اعلان کردیا

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی نے عالمی عدالت کے فیصلے کو انٹرنیشنل لاء کے مطابق قرار دیا۔انکا کہنا ہے کہ اسرائیل پر جنگی جرائم کے مقدمات عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

شیعیت نیوز: فلسطینی قیادت نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اسرائیل پر جنگی جرائم کے مقدمات کا اعلان کردیا۔انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے اسرائیل پر جنگی جرائم سے متعلق اپنے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ سنایا ہے۔

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس اور فلسطینی انتظامیہ نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد شطیہ اور وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسے فلسطین کی تاریخی کامیابی سے تعبیر کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،کالعدم تحریک طالبان اور داعش کا مطلوب دہشتگرد ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ گرفتار

انکا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل پر ایک مہلک ضرب کے مترادف ہے۔حماس کے سینیئر رہنما رعفت مرہ نے کہا کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ جو فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع پر مبنی ہے وہ ایک موزوں فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انتہائی سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔البتہ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینیوں کو اس دن کا انتظار ہے جب اسرائیلی مجرموں پرانکے جرائم کی وجہ سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ رقم، کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ٹیم نے بغیر آکسیجن کےٹو سر کرکے پرچم حسینی ؑ وسبزہلالی پرچم لہرادیا

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی نے عالمی عدالت کے فیصلے کو انٹرنیشنل لاء کے مطابق قرار دیا۔انکا کہنا ہے کہ اسرائیل پر جنگی جرائم کے مقدمات عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button