اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کا ایک ہفتے میں تیسرا ڈرون تباہ، دو فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ پٹی میں اسرائیل کا تیسرا ڈرون طیارہ مار گرایا۔ دوسری طرف صیہونی پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شہر طمرہ کے ایک علاقے پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی امور کے ماہر ایمیر بخبوت نے منگل کے روز جنوبی غزہ پٹی میں اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کے سرنگون ہونے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ اور لبنان میں اسرائیل کا تیسرا ڈرون طیارہ سرنگوں کیا گیا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے بھی پیر کے روز بتایا تھا کہ اس کے مجاہدین نے اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو جنوبی لبنان میں سرنگوں کر دیا۔

حالیہ مہینوں میں اسرائیلی ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ پٹی پر کئی بار حملے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایس ایچ او تھانہ ماتلی سٹی اللہ ڈنو پنہور کی سنگین دھمکیاں ، ایم ڈبلیوایم ماتلی کے سیکریٹری جنرل پیارعلی کھوسو ہارٹ اٹک سے شہید

دوسری جانب صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس نے پیشرفتہ ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ ڈرون گرایا ہے۔

صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ حماس کی فوجی شاخ نے پیشرفتہ ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ فوجی ڈرون گرایا ہے۔

دوسری طرف صیہونی حکومت کے پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شہر طمرہ کے ایک علاقے پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے پولیس اہلکاروں کے اس حملے میں دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس اہلکاروں کی اس وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطینیوں نے احتجاجی اجتماع کیا جسے غاصب صیہونی حکومت کے پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس اور صوتی دھماکوں سے منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اس شہر کی بلدیہ نے بھی ہنگامی اجلاس تشکیل دیتے ہوئے شہر میں عام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اتوار کے روز بھی جنوبی بیت اللحم میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی تھی جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button