مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد مظاہرین زخمی، 5 گرفتار

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  متعدد فلسطینی زخمی اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں ‌نے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے 5 مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 17 سال سے قلقیلیہ اور نابلس کو ملانے والی سڑک کی بندش کے خلاف کفر قدوم  کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابض فوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو مسلسل کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر ابراہم برگ نے یہودیت سے ناطہ توڑ لیا

دوسری جانب خود ساختہ صیہونی ریاست کی نام نہاد پارلیمنٹ کینیسٹ میں خارجہ اور سکیورٹی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک فلسطینی مزاحمتی گروہ دو صیہونی قیدیوں کو رہا نہیں کر دیتے اُس وقت تک غزہ میں کورونا ویکسین کے پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رای الیوم الیکٹرانک روزنامہ نے یدیعوت احارونوت نامی صیہونی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک غزہ میں سرگرم مزاحمتی قوتیں دو صیہونی قیدیوں کو آزاد نہیں کر دیتیں، اُس وقت انہیں کورونا ویکسین فراہم کرنے نہیں دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے سکیورٹی اور خارجہ کمیشن میں موضوع گفتگو قرار پانے والے بعض حساس مسائل کے پیش نظر کمیشن کے عرب ارکان اجلاس میں حاضر نہیں تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں غزہ میں قید دو باوردی صیہونی دہشت گردوں کے متعلقین بھی موجود تھے جنہوں نے کمیشن کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان قیدیوں کی رہائی تک کسی قسم کے طبی وسائل کو غزہ پہونچنے کی اجازت نہ دیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک غزہ میں پچاس ہزار اڑتالیس افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ سو تیرہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button