اہم ترین خبریںایران

اسرائیلی جنرل کا بیان کھوکھلی لفاظی اور نفسیاتی حربہ ہے، ایران کا ردعمل

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہاہے کہ اسرائیل کی اتنی اوقات نہیں کہ ان معاملات پر لب کشائی کرتاپھرے

شیعیت نیوز: ایرانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسرائیلی فوجی سربراہ جنرل کوچوی کے تازہ ترین بیان کو مسترد کردیا۔

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہاہے کہ اسرائیل کی اتنی اوقات نہیں کہ ان معاملات پر لب کشائی کرتاپھرے.
وہ تہران میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس کی بڑی کاروائی ،ملک دشمن دیوبندی دہشت گرد تنظیم کالعدم TTPکے 3 دہشت گرد گرفتار

ایرانی صدارتی ایوان کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے کہا کہ ایران اور پورے خطے کے عوام اسرائیل کے ایسے بیانات کے عادی ہوچکے ہیں اور سبھی کو معلوم ہے کہ اسرائیل کے ایسے بیانات اسکے نفسیاتی حربے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فوج اور حشد الشعبی کا داعش کے خلاف مشترکہ آپریشن ،7 ٹھکانے تباہ 3 دہشت گرد گرفتار

عملی طور پر نہ تو اسرائیل کے پاس کوئی منصوبہ ہوتا ہے اور نہ ہی اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ ایسے اعلانات پر عمل بھی کرسکے۔

انکا کہنا تھا کہ بعض اسرائیلی حکام ایسے بیانات کےذریعے امریکی حکومت پر اپنی رائے مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button