اہم ترین خبریںعراق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش دھماکے، 28 افراد جاں بحق اور 73 زخمی

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ہونے والے دو دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ دھماکے الطیران چوک اور باب الشرقی کے علاقے میں ہوئے جن میں کم سے کم اٹھائیس افراد جاں بحق اور تہتر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبے کرکوک و دیالی سے 4 اہم داعشی دہشت گرد گرفتار

السومریہ ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الطیران چوک اور باب الشرقی میں ہونے والے دھماکوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکے تھے۔ بغداد آپریشنل کمان نے بھی کہا ہے کہ الطیران چوک پر ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی، HDPکے دو سابق کونسلرز پارٹی سےاحتجاجاً مستعفیٰ

سیکورٹی فورس کے جوانوں کے جائے واقعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مسلسل کامیابیوں کے بعد داعشی دہشت گردوں نے عراقی شہریوں کو اپنے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ داعش دہشت گرد عناصر اب عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

داعش دہشت گرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دیئے ۔

عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی ماندہ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملہ کر کے بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button