اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ مچھ، کراچی کی مختلف شاہراہیں بلاک، کل رات سے دھرنے جاری

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کی غیور مائیں، بہنیں ،بزرگ اور جوان گذشتہ شب سے ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن پر احتجاجی دھرنادیئے بیٹھے ہیں ۔

شیعیت نیوز: بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کےسعودی نواز تکفیری وہابی داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل عام کےخلاف خانوادہ شہداء کی پیروی کرتے ہوئے کراچی کے بیدار اور غیور مومنین نے بھی مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کی غیور مائیں، بہنیں ،بزرگ اور جوان گذشتہ شب سے ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن پر احتجاجی دھرنادیئے بیٹھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ اور شہداء کے لواحقین کے مذاکرات ناکام، عمران خان کے کوئٹہ آنے تک دھرنا جاری رہے گا

جبکہ پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی پر بھی آج صبح سے ہی سینکڑوں کی تعداد میں ملت جعفریہ کی بیدار مائیں ، بہنیں، بزرگ اور جوان احتجاجی دھرنے دیکر بیٹھ گئے ہیں۔

دونوں علاقوں میں دھرنے کے سبب سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماکونسل اور آئی ایس او کے رہنمادونوں مقامات پر احتجاجی دھرنوں کی قیادت کررہے ہیں ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ احتجاج مغربی بائی پاس کوئٹہ میں گذشتہ تین روز سے اپنے پیاروں کے جسد خاکی کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے جو منفی ڈگری درجہ حرارت کے باوجود انصاف طلب کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 11 بےگناہ شیعہ ہزارہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کاملتان میں احتجاج اور دھرنا

دھرنے کے شرکاء اور قائدین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا جاری ہے کراچی میں شروع ہونے والے دھرنے بھی جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب جعفرطیار سوسائٹی تا نیشنل ہائی وے اور مسجد خیر العمل انچولی تا شاہراہ پاکستان تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئی تھیں جہاں علامتی دھرنے بھی دیئے گئے تھے ۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین ، آئی ایس او اور دیگر ملی تنظیموں کی جانب سے آج شام 5 بجے نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button