مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز

03 جنوری, 2021 16:47

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کا بہیمانہ قتل، ایم ڈبلیوایم کا کراچی میں احتجاج ، بلوچستان میں قاتلوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ ایسے حالات میں دوسری جانب عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصرشعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بے گناہ شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کے کیفر کردار تک پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہاکہ ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔ انشاء اللہ۔

4:01 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔