پاکستان

اسلام آباد، شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے گول میز کانفرس کا انعقاد

شیعیت نیوز : شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل، ایرانی سفارتخانے اور امت واحدہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس گول میز کے دوران ، قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی شہید کی شخصیت کی خصوصیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی” ، ایرانی ثقافتی اتاشی احسان خزاعی ،مذہبی و سیاسی شخصیات ، پاکستان کے تحقیقاتی اور تعلیمی اداروں کے سربراہان شریک تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےمختلف اداروں کی جانب سےشاندار ترانوں کا اجراء

دیگر شرکاء نے آن لائن طور پر اجلاس میں شرکت کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر اسلامی امت ، مزاحمتی مجاہدین کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت سے تعزیت کا پیغام بھیجا۔

شرکاءنے کہا کہ خطے میں سلامتی اور امن پیدا کرنے، شام اور عراق سے داعش دہشتگردوں کو ختم کرنے میں اس عظیم شہید کی انتھک کوششوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں داعش سمیت تکفیری دہشتگردوں کے بدنما سائے کا خاتمہ ، خطے کے ممالک اور انسانیت کے لئے جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی امت اسلامیہ کے وقار ، عالم اسلام کے اتحاد ، صیہونی اور اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف لڑائی پر یقین رکھتے تھےاور مشرق وسطی اور مغربی ایشیاء میں امریکہ کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے میں ایک اہم ترین شخصیت تھے۔

مقررین نے کہا کہ شہید سلیمانی نہ صرف ایک مکمل فوجی ، سلامتی اور دشمنان اسلام کے خلاف میدان جنگ میں ایک حقیقی جنگجو تھے بلکہ انہیں اسلام کی روحانیت اور اخلاقیات پر بھی عبور حاصل تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button