اہم ترین خبریںیمن

صنعا ائیرپورٹ پر سعودی اتحاد کی فضائی جارحیت، دو سعودی فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا بین الاقوامی ائیرپورٹ اور صنعا شہر کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔ دوسری طرف ایک سعودی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے جنوبی سرحدی علاقے میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے علاوہ صوبہ صنعا کے مختلف علاقوں من جملہ ریمہ حمید اور سنحان پر بمباری کی۔

ابھی تک ہونے والی بمباری سے ممکنہ طور پر جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین: شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجی نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

دوسری جانب ایک سعودی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے جنوبی سرحدی علاقے میں دوسعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے جازان علاقے کے نائب امیر محمد بن عبد العزیزنے اعلان کیا ہے کہ یہ سعودی فوجی نیشنل گارڈ سے تعلق رکھتے تھے اور نجران سرحدی علاقے میں ہلاک ہوئے ہیں ۔

ان دونوں سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ محمد بن عبدالعزیز نے پیر کو بھی جازان سرحد پر ایک سعودی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

آناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق دسمبر کے مہینے میں سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں میں مرنے والے سعودی فوجیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری اس جارحیت کے نتیجے میں سترہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button