ایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

ایران اور پانچ اسلامی ملکوں میں خاتم سلیمانی کے عنوان سے متعلق تصویری نمائش کا انعقاد

شیعیت نیوز: ایران کے 17 بڑے شہروں سمیت 5 اسلامی ملکوں میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر خاتم سلیمانی کے عنوان کے تحت تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے قم کی رضا کار فورس کی آرٹسٹ فوٹو ایسوسی ایشن کے چیئرمین ’’امیر حسامی نژاد‘‘ نے منگل کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے جنرل سلیمانی اور مزاحمتی فرنٹ کے شہدا کی سالگرہ کے قریب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی اور ابوالمہندس المہدی کی شہادت اور ان کی شاندار جنازے کی تقریب کے بعد ایرانی فوٹوگرافرز نے ان سے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی میراث اسرائیلی قبضے کے تسلسل کی اجازت نہیں دے گی، زینب سلیمانی

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایران سمیت شام، لبنان، عراق، پاکستان اور افغانستان میں خاتم سلیمانی کے عنوان کے تحت بیک وقت تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی شہروں کو محاذ استقامت کے ان دونوں جنریلوں کی تصاویر سے مزین کر دیا گیا ہے۔

عراق کے اکثر شہروں کے چوراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید جنرل ابو مہدی المہندس کی قد آدم تصاویر نصب کر دی گئی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق عراقی عوام نے اپنے گھروں کو بھی محاذ استقامت کے ان دونوں جرنیلوں کی تصویروں سے مزین کر رکھا ہے ۔اسی طرح عراق کے مختلف صوبوں میں ان دونوں شہدائے استقامت کی برسی کے پروگراموں کی تیاری اپنے عروج پر ہے۔

فلسطین کے غزہ علاقے اور ملکِ لبنان میں بھی ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ’’ابومہدی المہندس‘‘ شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button