دنیا

کورونا وبا کی نئی اور خطرناک شکل اسرائیل پہنچ گئی، اسرائیلی وزارت صحت

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی ایک نئی شکل جو حال ہی میں یورپی ملکوں میں سامنے آئی ہے اسرائیل پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل میں کورونا کی نئی شکل کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں ظاہر ہونے والی کورونا کی نئی شکل حال ہی میں برطانیہ میں سامنے آئی تھی۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کے عہدیدار یارون نیو نے بتایا ہے کہ ملک میں 10 ایسے مریض سامنے آئے ہیں جنہیں کورونا کے نئے اور خطرناک وائرس کا شکار بتایا گیا ہے۔ ان میں سے 9 برطانیہ کا سفر کرچکے ہیں جب کہ ایک نے برطانیہ کا سفر نہیں کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے یہ وبا دوسرے لوگوں کے ذریعے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی نے شام میں داعش کو اسلحہ فراہم کیا اور شواہد مٹا دیے، اِفشا دستاویزات میں انکشاف

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے واپس آنے والے 600 مشتبہ افراد کے بارے میں کورونا کی نئی بیماری کا شکار ہونے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں ظاہر ہونے والی کورونا کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

دوسری جانب مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد مراکش کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آج سوموار کے روز اسرائیل پہنچ رہا ہے۔ اس وفد کی آمد کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان 10 دسمبر کوطے پانے والے معاہدے کی شرائط اور نکات پرعمل درآمد کرنا اور معاہدے کو آگے بڑھانا ہے۔

اسرائیلی اخبار’’یسرائیل ھیوم‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مراکش کا ایک سرکاری وفد آج صیہونی ریاست میں پہنچ رہا ہے۔ اس وفد میں متعدد مراکشی وزراء شامل ہیں۔ مراکشی وفد اسرائیلی حکام کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات، تجارتی روابط اور مختلف نوعیت کے معاہدوں پربات چیت کرے گا۔

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور مراکش کے فرمانروا محمد الششم کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔ اس موقعے پر نیتن یاھو نے مراکشی بادشاہ کو دورہ اسرائیل کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button