اہم ترین خبریںایران

ایران، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب کا انعقاد

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مشہد مقدس میں 25 دسمبر یوم پیدائش بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر موسسہ شہید عارف حسین الحسینی میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نے کی۔

یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب میں حجت الاسلام عارف حسین تھہیم، حجت الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجت الاسلام سید منور حسین نقوی، حجت الاسلام ظہیر عباس مدنی، حجت الاسلام مظہر عباس جوادی، راشد عباس، ملک رب نواز، ایزد علی خان اور سید عارف موسوی سمیت دیگر طلاب بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پابندیوں کے دوران پورا ایران ایک بہت بڑی معاشی ورکشاپ بن گیا، حسن روحانی

تقریب میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی سمیت عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب کے شرکاء نے بانی پاکستان کے کردار اور نظریات پر روشنی ڈالی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، جس نے ہمیشہ اسلامی ممالک کی حمایت اور ساتھ دیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی اسرائیل کے لیے ہماری نفرت سرعام ہے، ہمارے سبز پاسپورٹ پر اسرائیل سے نفرت کا اعلان درج ہے۔ ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button