دنیا

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا، برطانوی حکومت

شیعیت نیوز: برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس سلسلے میں برطانیہ کی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیل سے برطانیہ کی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔

برطانوی حکومت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رقم، بارڈر کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی گیری پر اپنا کنٹرول واپس لے لیا، پورے ملک کے بزنسز اور خاندانوں کیلئے یہ بڑی خبر ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے صفر ٹیرف اور صفر کوٹے پر یورپی یونین سے پہلا آزادانہ معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ایماء پر عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے نکلنے والے مولانا فضل الرحمٰن عرف ڈیزل نے اپنی ہی 4 وکٹیں گرادیں

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے اس ملک کی بحرانی صورت حال بدستور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نقل و حمل کے وزیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور فرانس کے درمیان ریلویز اور بحری رابطے بدستور جاری رہیں گے۔

گرانٹ شاپس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب برطانوی حکومت میں جدید کورونا کے پھیلاؤ کی بنا پر ڈوور کے اطراف کے علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرک رکے کھڑے ہوئے ہیں۔

ٹرک ڈرائیور اب تک چار راتیں اپنے ٹرکوں میں بسر کر چکے ہیں اور وہ آگے بڑھنے کے لئے کورونا ٹیسٹ لئے جانے کے منتظر ہیں۔

ٹرانزیٹ امور کے یورپی کمشنر کا کہنا ہے کہ یورپ کے تقریبا دس ہزار ٹرک مالکوں اور ڈرائیوروں کو برطانیہ واپس لوٹنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا کے ممالک کی جانب سے برطانیہ کے لئے اپنی سرحدیں بند کر دینے سے اس ملک میں پھل اور سبزیوں کی کمی ہوگئی ہے۔

نقل و حمل کی بندش اور تجارتی مسائل میں برطانیہ و یورپ کے درمیان مذاکرات میں ناکامی کے باعث ضرورت کی غذائی اشیاء کا انتظام دشوار ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے دنیا کے بہت سے ممالک نے اس ملک کی جانب اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں ۔

لندن کے باشندے بغیر سمجھوتے کے بریگزٹ کے باعث غذائی اشیاء کی شدید قلت اور کورونا کی وجہ سے نافذ پابندیوں نیز سرحدوں کے بند ہوجانے کے سبب خوف و وحشت میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق لندن کے مالز اور بڑی سپر مارکیٹوں میں گزشتہ کئی دن کے دوران لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں نئے قسم کے کورونا وائرس کے پھیلنے سے اس ملک کے ساتھ رفت و آمد کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button