اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں،صدرمملکت عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کے یوم ولادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے

شیعیت نیوز: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کے یوم ولادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے اور ہم بھی ایسی ریاست چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد علی جناح نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کر کے اپنی قوم کو باوقار زندگی بسر کرنے کا عظیم درس دیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا وہ بیسویں صدی کے عظیم اور دوراندیش قائدین میں شامل ہیں، قائداعظم نے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن قائداعظم کی انتھک جدو جہد کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم محمد جناح برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم لیڈر اور محسن تھے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست قائم کرنے کا قائداعظم کا فیصلہ درست تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button