دنیا

علاقے کے حالات شدید کشیدہ ، اسرائیلی فوج الرٹ

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے کے حالات شدید کشیدہ ہونے کی وجہ سے مغربی کنارے پر فوج نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے منگل کی شام مغربی کنارے پر فوجی دستوں کو مضبوط کرنے کی اطلاع دی ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے کےحالات شدید کشیدہ ہونے کی وجہ سے فوج نے اپنی یونٹوں کو مغربی کنارے پر مضبوط کر دیا ہے اور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس صیہونی عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا عمل ہے اور اسرائیلی فوج حالات کے پیش نظر ایسے فیصلے کرتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تمام چھٹیاں اگلی اطلاع تک منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ سے عدالتی تحفظ کی بھیک مانگی

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کے داخلی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس ’’شاباک‘‘ کے کئی افسران نے ’’میئربن شبات‘‘ کو ادارے کا سربراہ مقرر کیے جانے کے اعلان پر بہ طور احتجاج اجتماعی طور پر استعفے دینے کی دھمکی دی ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاباک کے کئی افسران نے ’’میئربن شبات‘‘ کو ادارے کا چیئرمین مقرر کیے جانے سے متعلق تجویز پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ بن شبات پیشہ وارانہ طورپر ادارے کی قیادت کا اہل نہیں ہے۔ اسے اس شاباک کا چیئرمین مقرر کرنا ادارے اور اسرائیل کو خطرات سے دوچار کرنا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شاباک کے کئی عہدیداروں نے استعفے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ بن شبات کو ادارے کا سربراہ بننے کو تسلیم نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بن شبات کو شاباک کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔استعفے کی دھمکی دینے والے افسران کا کہنا ہے کہ میئر شبات ذاتی ، سیاسی اور انٹیلی جنس سروسز کے حوالے سے نا اہل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button