ایران

نرس مریض کے لئے ایک فرشتۂ رحمت ہے، آیت اللہ خامنہ ای

شیعیت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بنت علی (ع) حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کے یوم ولادت اور نرس ڈے کی مناسبت پر براہ راست عوام سے خطاب فرمایا۔

اس موقع پر آپ نے فرمایا آج نرسنگ کے پیشے سے وابستہ افراد عوام کی نگاہ میں پہلے سے زیادہ محترم اور عزیز ہوگئے ہیں اور یہ خدا کا لطف ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور اس میں فروغ آئے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں اس دن کی نرسنگ کے شعبے سے وابستہ آپ تمام عزیزوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ خداوند تعالی اپنی توفیقات آپ کے شامل حال کرے گا اور آپ تمام لوگوں کو دین و دنیا کی بھلائی اور سعادت اخروی سے سرفراز فرمائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی امریکہ کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے، شیخ نعیم قاسم

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں نرسوں کی خدمات کو قابل فخر اور قابل تعریف قراردیتے ہوئے فرمایا: کورونا کے شرائط میں نرسوں نے بہت بڑی اور حیرت انگیز خدمات انجام دی ہیں نرسیں رحمت کے فرشتے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ میں یہاں ان تمام گھرانوں اور کنبوں کی خدمت میں جن کے عزیز میڈیکل کے شعبے سے اپنی وابستگی کے سبب کورونا کے حوادث میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں، تعزیت پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں اور ان فداکار اور سرفروش مجاہدوں کے لئے خداوند تعالی کی بارگاہ میں بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے نرس کو مریض کے لئے فرشتۂ رحمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقی تعبیر ہے اور اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے، نرس بیمارے کے بدن سے بھی سروکار رکھتی اور بیمار کی روح سے بھی اس کا تعلق ہوتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعلی حکام کی نرسوں کے سلسلے میں ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکام کو نرسوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا چاہیےاور نرسوں کے سلسلے میں قانون پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور کم سے کم 30 ہزار نرسوں کو بھرتی کرنے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button