پاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

شیعیت نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کورونا وائرس کی نئی خطرناک لہر پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چینی وزیر دفاع کےحالیہ دورہ پاکستان سے آئرن برادرز کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button