شام سے امریکی فوجیوں کو نکل جانا چاہئیے، مجید تخت روانچی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اس ملک سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کےفوری انخلا کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو شام کے حوالے سے منعقد ہوا شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی اور خفیہ مقاصد کیلئے قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں موجود تمام غیر ملکی فورسز کو جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہیں فوری طور پر نکل جانا چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں موذی وبا کورونا کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
انہوں نے شام میں کسی بھی علیحدگی پسندانہ اقدامات یا ناجائز اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر موجود تمام غیر ملکی افواج کو اس ملک کو چھوڑنا چاہئے۔
تخت روانچی نے کہا کہ ایران شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس پیغام پر شامی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ تہران کے دوران بھی زوردیا گیا ہے۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ سب کو شام کی ارضی سالمیت، خودمختاری اور آ آزادی کا احترام کرنا چاہئیے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایران، شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر تاکید کرتا ہے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا رہا ہے۔
امریکہ کے باوردی دہشت گرد، دیگر دہشت گرد ٹولوں سے جنگ کے بہانے غیرقانونی طور پر شام کے بعض علاقوں پر قابض ہیں۔ شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔