ایران

ایران ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ توانا اور مضبوط ہے، صدر ڈاکٹر روحانی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے کہا ہے کہ آج کا ایران ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور و توانا اور مضبوط ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ایران پوری دنیا میں امن و صلح اور استحکام کا خواہاں ہے اور ان سبھی ملکوں کے ساتھ تعمیری تعاون اور تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے جو مفاہمت کا راستہ انتخاب کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ کے اقتدار میں جو بائیڈن کے آنے کا کوئی اشتیاق نہیں رہا ہے تاہم امریکی اقتدار سے ایسے شخص کے جانے سے خوشی ضرور ہوئی ہے جو سرکش منہ زور اور قانون شکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی یاری، کورس سے اسرائیل اور ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد حذف !

صدر ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران کے اندر بھی بعض ذرائع ابلاغ ایران مخالف سیٹلائٹ چینلوں کے پروپیگنڈوں سے متاثر ہو کر ایٹمی معاہدے اور دوہزار پندرہ کے مقابلے میں آج کے ایران کے حالات تبدیل ہوجانے کی باتیں کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ البتہ یقینا آج کے حالات اس دور کے حالات سے مختلف ہوچکے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران دو ہزار پندرہ میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کر رہا تھا اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی، چھے مخالف قراردادوں کا سامنا تھا اور پی ایم ڈی بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے فریقوں کے پاس ایک بہانہ تھا مگر آج یہ سب رکاوٹیں نہیں رہی ہیں۔

صدر ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ دو ہزار پندرہ میں عالمی رائے عامہ کی صورت حال کچھ ایسی بنی ہوئی تھی کہ ایران معاہدوں کا پابند نہیں ہے اور اس کے وعدے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔ مگر ایٹمی معاہدے میں ایران نے اس بات کو بخوبی ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے زیادہ فرض شناس ملک ہے اور غور و فکر اور تدبیر کے ساتھ مذاکرات کرتا ہے اور معاہدے پر دستخط ہونے کی صورت میں اپنے عہد و پیمان پر عمل اور اپنے وعدے کا پابند رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button