اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کی ایشیامیں بہت زیادہ اہمیت ہے اسی لیئے دشمن یہاں سیاسی بحران کو جنم دے رہاہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہاکہ کوروناوبا ءکی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔ عوام کو کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا چائیے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن بڑی محنت اور کوششوں سے ملا ہے،پاکستان کو آفات سے دور رکھنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ہمارے دشمنوں کا رخ پاکستان کی طرف ہے،اس وقت امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان چاہتا ہے پاکستان کو کمزور کیا جائے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ دشمن کی نظریں سی پیک کی طرف ہے،ایشیا میں پاکستان کا مقام بہت اہمیت کا حامل ہے،ہمارے دشمنوں کے مختلف پلان ہیں ۔ لبنان اور عراق میں سیاسی بحران ہے،پاکستان کو بھی سیاسی بحران کی طرف لے کے جارہے ہیں،پاکستان کو سیاست کے زریعے کمزور کیا جارہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اپنے مفادات کے لئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں معاشی ،سیاسی بحران سے دشمنوں کو فائدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں کشمیری مسلمانوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر کافرکافرشیعہ کافرکے نعرے لگانے والوں کو سانپ سونگھ گیا

ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہئے،کرپشن میں جو جو ملوث ہے چاہے وہ حکومت میں ہےیا اپوزیشن میں سزا ملنی چاہئے،تخت اینڈ تختہ کی صورت حال جمہوری تحریکوں میں نہیں ہوتی،اپوزیشن کو بات چیت کرنی چاہیے، پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہئے،احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، جمہوری لوگ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے،حکومت کو بھی مل بیٹھ بات بات کرنی چائیے۔

انہوں نے کہاکہ یو اے ای میں پاکستانیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے، یو اے ای میں پاکستانیوں کو غائب کیا گیا ہے ان کے گھر والے پریشان ہیں۔ حکومت پاکستان یو اے ای میں پاکستانیوں کی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کرئے۔ پاکستان میں بھی مسنگ پرسن کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے،پاکستان میں مسنگ پرسن کا معاملہ شدت اختیار کرتا جارہاہے مقتدر قوتوں کواس کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔کچھ دن پہلے اسلام آباد میں نوجوان حسنین روحانی کو غائب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور فوج مخالف تحریک کے سرخیل مولانا فضل الرحمٰن پر بھارتی وبرطانوی ایجنسیوں سے رابطوں کا انکشاف

انہوں نے مزید کہاکہ کوروناوبا ءکی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔ عوام کو کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا چائیے۔اس مہلک وباء پر قابو پانے کیلئے حکومت اور عوام کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button