دنیا

روسی صدر پوتین کو محفوظ رکھنے والے جہاز سے اہم سامان چوری

شیعیت نیوز: روسی صدر پوتین کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے ” ڈومز ڈے” سے چوروں نے اہم سامان چرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین کو ایٹمی جنگ کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے ’’ ڈومز ڈے‘‘ میں چوری کی واردات ہوئی اور چورمواصلات کا اہم ساز و سامان لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری کو داعش کے نظریاتی پھیلاؤ کے سلسلے میں ہوشیار رہنا ہوگا، ایران

روسی پولیس کے مطابق طیارہ دارالحکومت ماسکو سے 11 ہزار کلو میٹر جنوب میں واقع شہر تاگنروگ میں موجود تھا کہ اس دوران چوروں نے اندر گھس کر مواصلات کے لیے لگائے گئے سامان کے 39 پرزے چرالیے تاہم ابھی تک واردات کرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر صدارتی ترجمان نے چوری کے واقعہ کو ہنگامی حالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو۔

واضح رہے کہ ’’ ڈومز ڈے‘‘ طیارہ زمین پر اترے بغیر ہی کئی روز تک فضا میں رہ سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی سیکورٹی اداروں کی خفیہ اطلاعات ہیک کرلی گئیں

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ 2019 میں لیبیا میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوئے دو روسیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ روس میکسم شوگیلی اور سمیر حسن علی سویفن کو رہا کرنے کے لیبیا کے فیصلے سے مطمئن ہے۔

زاخارووا نے دونوں روسیوں کی رہائی میں مدد کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگالی اور سویفن پہلے لیبیا سے روانہ ہو چکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ آج رات ماسکو پہنچ جائیں گے۔ دونوں روسیوں کو مئی 2019 میں جاسوسی کے الزام میں طرابلس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button