اسرائیلی ایما پر سعودی عرب نے 1500 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا
شیعت نیوز: اسرائیلی اثر و رسوخ اپنا اثر دکھانے لگا۔ سعودی عرب نے 1500 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے مختلف شہروں میں کام کرنے والے 1500 پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیع دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے باعث ان کے ویزوں کی مدت ختم ہو گئی۔ اب سعودی پولیس نے ویزوں کی مدت ختم ہونے کو جواز بنا انہیں ملک بدر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ 15 سو پاکستان سعودی ایئرپورٹ پر قائم ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں جن کے پاس واپسی کا کرایہ تک موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی وزیر خارجہ کا اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی کا اظہار
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں اپنا سامان اٹھانے کی بھی مہلت نہیں دی بلکہ جس حالت اور کپڑوں میں وہ گرفتار ہوئے ہیں انہیں میں لاکر ایئرپورٹ پر پھینک دیا گیا ہے اور انہیں ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
دوسری جانب پاکستانی حکومت نے سول ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے راہ حل نکالا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانیز کی مدد سے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کا الزام عائد کرکے ملک بدر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کی واپسی کے اخراجات کون ادا کرے گا جبکہ وہ خود تو بے سروسامانی کی حالت میں ہیں؟ تو زلفی بخاری نے کہا کہ اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے وزارتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے، بہت جلد انہیں وطن واپس لے آئیں گے۔