اہم ترین خبریںپاکستان

محسن ملت علامہ صفدرنجفی ؒ کایوم وفات،آئی ایس او کی مرقدپر حاضری اور اسکاؤٹ سلامی

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے وفد میں سابق ڈویژنل صدر حسن عارف سمیت ممبران اور اسکاوٹس شامل تھے

شیعیت نیوز: پاکستان کی قدیمی دینی درسگاہ جامعتہ المنتظرلاہور کے بانی، متعدد کتب کے مصنف اور مترجم، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے یوم وفات کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے مسئولین اور ممبران نے لاہور میں ان کے مزار پر حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں: اچھے اعمال کیلئے فکر و قلب کا پاک ہونا ضروری ہے، جس کا اثر انسان کے تمام اعضاء اور اس کے کردار پر پڑتا ہے علامہ ریاض نجفی

موجودہ ڈویژنل صدر آئی ایس اولاہور فخر عباس کی قیادت میں امامیہ طلبہ کے وفد نے محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

یہ بھی پڑھیں: فقط ثانی زہراؑ کے حرم کا دفاع نہیں ہوا بلکہ پورے خطے کا دفاع ہواہے،علامہ راجہ ناصرعباس

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے وفد میں سابق ڈویژنل صدر حسن عارف سمیت ممبران اور اسکاوٹس شامل تھے۔ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ کے مزار حاضری کے موقع پر امامیہ طلبہ نے ان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button