اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات میں شکست کا ذمہ دار اہم ترین ریاستی ادارے کو قرار دےدیا

جن سیلیکٹرز نے 25 جولائی 2018ءکے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی جیت کا فارمولا ایجاد کیا تھا، انہیں ماہرین نے گلگت بلتستان میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ووٹ کی بے توقیری کی ہے۔

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابی نتائج حیران کن نہیں۔جن سیلیکٹرز نے 25 جولائی 2018ءکے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی جیت کا فارمولا ایجاد کیا تھا، انہیں ماہرین نے گلگت بلتستان میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ووٹ کی بے توقیری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی رہنما معاویہ اعظم کا دورہ کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ سادہ لوح اہل سنت کو ورغلا کر فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سرگرم

انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک کوہروانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی حمایتی جماعتوں کو مصنوعی طریقے سے جتوایا گیا۔ جامعہ النجف میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اسلامی تحریک کی گلگت بلتستان میں بھرپور نمائندگی رہی ہے،کلین سویپ کرکے حکومت بھی تشکیل دی ، حکومت کا حصہ بھی رہی اور اپوزیشن میں بھی اپنا جمہوری سیاسی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم ؒ کی یاد میں جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام آن لائن بین الاقوامی تعزیتی ریفرنس ، نوممالک سےشیعہ سنی علماءواکابرین کا خطاب

انہوں نے مزید کہاکہ 15 نومبر کے الیکشن میں پہلا موقع ہے کہ ریاستی مشینری کے ذریعے جمہوری قوتوں کوہروایا گیا۔ جو کہ افسوسناک رویہ ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چرایا کر جعلی حکومت بنانا کوئی قومی خدمت نہیں کی جارہی ۔یہ جمہوریت اور عوام کی توہین ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button