اہم ترین خبریںپاکستان

امریکی سفارتخانے کی حرکت سفارتی آداب کیخلاف ہے،دفتر خارجہ کاروائی کرے، گورنر سندھ

شیعیت نیوز : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی حرکت سفارتی آداب کیخلاف ہے، دفتر خارجہ کو اس معاملے پر کاروائی کرنی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے ٹوئیٹر کا معاملہ مضحکہ خیز ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین آمیز جملہ کیسے ری ٹوئٹ کرسکتا ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی حرکت سفارتی آداب کیخلاف ہے۔ دفتر خارجہ کو اس پر کارروائی کرنی چاہیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حکومت پاکستان کے خلاف امریکی دشمنی عیاں، امریکی سفارتخانے کو معافی مانگنی پڑگئی

یاد رہے کہ امریکی سفارتخانے کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی۔ ٹوئٹ میں احسن اقبال نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر شیئر کی، جس کی سرخی یہ تھی کہ ٹرمپ کی شکست دنیا کے آمروں کیلئے ایک دھچکا ہے۔

دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں کبھی فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہے تو کبھی سیاسی بحران پیدا کرکے ملک میں عدم استحکام کی سازشیں کرتا ہے، یہ حرکتیں سفارتی آداب کیخلاف ہیں۔

مبصرین کے مطابق ایک تو ٹویٹ ری ٹویٹ کی گئی اور اوپر سے جھوٹ بولا گیا کہ ہمارا اکاونٹ ہیک ہوگیا تھا، حیرت ہے، اسی ہیک شدہ اکاونٹ سے ہی وضاحتی ٹویٹ بھی ہو رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اب پاکستان کے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتا، بلکہ اب امریکی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ مبصرین نے بھی وزارت خارجہ سے اس اقدام پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button