دنیا

صیہونی پارلیمنٹ نے بحرین کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کی منظوری دے دی

شیعت نیوز: اسرائیلی کنیسٹ نے ستمبر میں امریکہ کی کوششوں سے اسرائیل اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان طے پائے دو طرفہ معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں 14 ارکان نے معاہدے کے خلاف اور 62 نے حمایت میں ووٹ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں : اہلیان گلگت بلتستان کا اہلبیتؑ سے عشق، مریم نواز کو بھی اہلبیتؑ سے محبت کا اظہار کرنا پڑگیا

اسرائیلی کنیسیٹ نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی موجودگی میں ہفتوں قبل بحرین کے ساتھ طے شدہ امن معاہدے کی منظوری کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان موجود تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی امن کا خواب روز مرہ کی حقیقت میں بدل رہا ہے۔  آنے والے عرصے میں نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اہم ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں ہم نے 3 امن معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ دو طرفہ معاہدے گذشتہ برسوں میں کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے پہلے ہم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے پر ووٹ دیا تھا اور آج ہم بحرین کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ میں اسرائیل اور بحرین کے مابین امن کے پل بنانے کے لیے بحرینی فرمانروا الشیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی رضامندی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button