مسلمان، اسرائیل کے ساتھ ذلت آمیز مذاکرات کو برداشت نہیں کریں گے: آیت اللہ خامنہ ای
In this photo released by an official website of the office of the Iranian supreme leader, Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei speaks at a meeting in Tehran, Iran, Wednesday, Oct. 18, 2017. Khamenei on Wednesday urged Europe to do more to back the 2015 nuclear deal after President Donald Trump refused to re-certify the pact and European companies have rushed into the Iranian markets since the landmark accord. (Office of the Iranian Supreme Leader via AP)
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ٹوئیٹر اکاونٹ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی جانب سے روابط کی برقراری پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم اقوام کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اور سازش کو قبول نہیں کریں گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ٹوئیٹر پیغام میں آیا ہے کہ جو بھی ملک غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے اس کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ اگر امریکی یہ سوچ رہے ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں۔
یاد رہے کہ کل بروز منگل متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے وزیر اقتصاد عبدالله بن طوق کی قیادت میں اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے 15 ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔ مگر عالمی سطح پر فلسطینی، بحرینی اور دیگر ممالک کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ۔







