اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس عاشوراکراچی پر درج بلاجواز مقدمے میں گرفتارپرمٹ ہولڈر سرورعلی ضمانت پر رہا

سرور علی 16 روز قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد آج سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیئے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: مرکزی جلوس عاشورا کراچی میں نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کے قاتل یزیدملعون کے اجداد پر زیارت عاشورا میں لعنت بھیجنے کے جرم میں گرفتار پاک محرم ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی جلوس کے پرمٹ ہولڈر سرور علی کی ضمانت منظور کرلی گئی ، سینٹرل جیل سے رہا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک محرم ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی جلوس عاشوراکے پرمٹ ہولڈر معروف سیاسی وسماجی رہنما سرور علی کی ضمانت منظور کرتےہوئے عدالت نےان کی رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ سرور علی 16 روز قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد آج سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، علامہ عارف واحدی

سرور علی سینٹرل جیل سے رہائی کے وقت شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور عزادار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

واضح رہے کہ مرکزی جلوس عاشورا کراچی میں بعد نماز ظہرین اجتماعی زیارت عاشورا کی تلاوت کے دوران امام حسین ؑ اور ان کے اصحاب وانصار کے قاتل یزید ملعون کے آباؤاجداد پر لعنت بھیجنے پر کالعدم سپاہ صحابہ، ناصبی تحریک لبیک اور دیگر تکفیری گروہوں نے ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں دعا کی تلاوت کرنے والے بزرگ عزادار تقی جعفراور پرمٹ ہولڈر سرور علی کو نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کو انتہاء پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشتگردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا،طاہرالقادری

بعد ازاں سرور علی نے پریڈی تھانے پہنچ رضا کارانہ طور پر گرفتاری پیش کردی تھی، آج عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button