ایران

ایرانی عوام شکست خوردہ ٹرمپ حکومت کے دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام غیر قانونی اور شکست خوردہ ٹرمپ حکومت کے دھمکی آمیز بیانات سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے آج ہفتے کی صبح ایک ٹوئیٹ کیا کہ شکست خوردہ اور غیر قانونی امریکی حکومت کی غنڈہ گردی پر مبنی بیانات سے ایرانی عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ایرانی عوام ہی ہیں کہ جنہوں نے امریکی جارحیتوں، اقتصادی پابندیوں اور دہشتگرد گروہ داعش کے نمبر ایک دشمن جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکی جرائم کا مردانہ وار جواب دیا اور ایرانی عوام اپنی عزت و وقار کے دفاع کے لئے ہر قدم اٹھا سکتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ شب ایک بار پھر ایران کے خلاف غلیظ، دھمکی آمیز اور غیر معمولی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تہران کو امریکہ کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کی دھمکی دی۔

واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل امریکی محکمہ خزانہ نے 18 ایرانی بینکوں اور مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کی تھی جس پر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button