جیکب آباد پولیس کا عزاداروں پر لاٹھی چارج،1اسکاؤٹ شہید، سندھ حکومت رئیسانی حکومت کا انجام یاد رکھے
واضح رہے کہ سندھ حکومت اور پولیس چہلم اما م حسین ؑ پر ملک بھر خصوصاً سندھ میں جاری بیداری مہم اور ملکی تاریخ کے فقید المثال یوم اربعین سے خوف وہراس میں مبتلا ہوچکی ہے۔

شیعیت نیوز: جیکب آباد میں پولیس گردی کا بدترین واقعہ ، عزاداروں پر بہیمانہ لاٹھی چارج،پیام ولایت اسکاؤٹ کا رضا کار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔ عزاداروں کا سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد میں عزاداری کے دوران پولیس کے مومنین پر بدترین لاٹھی چارج سے ایک عزادار شہید ہوگیا۔مومنین نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری تک شہید کے جسد خاکی کے ہمراہ ڈی سی چوک پر دھرنا دے دیا ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت اور پولیس چہلم اما م حسین ؑ پر ملک بھر خصوصاً سندھ میں جاری بیداری مہم اور ملکی تاریخ کے فقید المثال یوم اربعین سے خوف وہراس میں مبتلا ہوچکی ہے۔
عزاداری کے جلوس کسی حکومت یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ ہر دور کے یزید کے خلاف حسینیت کی آواز حق ہے ، جسے جتنا دبانے کی کوشش کی گئی اتنا ابھر کر اٹھی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حکومت اور پولیس کی وردی میں موجود کالی بھیڑوں کو لگام ڈالیں ۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب الرحمان مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، علماءومشائخ اہل سنت
اگر عزاداروں کےصبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو احتجاج کا وہ سلسلہ شروع ہوگاجوکہ اس حکومت اوراس کے تحت کو بہا کر لے جائے گا،پیپلزپارٹی رئیسانی کی بلوچستان حکومت کا انجام یاد رکھے۔