دنیا

ٹرمپ کے بعدامریکی فوجی قیادت بھی کورونا کا شکار

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کورونا وائرس نے وائٹ ہاؤس کے عملے اور امریکی فوجی قیادت کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کورونا وائرس نے وائٹ ہاؤس کے عملے اور امریکی فوجی قیادت کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ ایڈمرل چارلس رے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد یو ایس جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی اور دیگر اہم فوجی سربراہان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 765 شیعہ سنی علماء نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو ذلت آمیز قرار دے دیا+نام

دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر، جو امریکی صدر کی تقریریں بھی لکھتے ہیں، گزشتہ روز اپنے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور خود کو قرنطینہ کرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ انہیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پانچ روز ہوچکے ہیں۔

جولائی کے مہینے میں اسٹیفن ملر کی 97 سالہ دادی مسز گلوسر کا انتقال بھی کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ یہ خبر چھپانے کے باوجود پھیل گئی تھی۔

واضح رہے کہ خود کو سپر پاور اور سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور محفوظ کہلوانے والا امریکہ کورونا وائرس کا سب سے بڑا شکار ہے جہاں اب تک 1 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button