ایران

عالمی سطح پر امریکہ کے مقابلے میں ایران و روس مشترکہ تعاون جاری رکھیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران اور ماسکو کے مابین عالمی سطح پر باہمی تعاون اور ثقافتی امور میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے عالمی امور اور ثقافتی شعبے میں روس کے خصوصی نمائندے میخائیل شویدکوی Mikhail Shidkooi سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے حالیہ واقعات اور عالمی اداروں میں امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے روس کی حکومت کے تعمیری موقف کی قدردانی کرتے ہوئے ماسکو کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تہران کے عزم کا اعادہ کیا۔

روس کے نمائندے نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ روس کے تعلقات سے متعلق ماسکو کے موقف کو اصولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کی حکومت امریکی دباو کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران روس کی قیادت کے آغاز کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی درخواست پر ایران کے خلاف پابندیوں کے از سر نو نفاذ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کیلئے اسنیپ بیک میکانزم کا نفاذ نہیں ہوگا۔

روسی نمائندے نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا معاملہ کبھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نہیں اٹھایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومت، ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی سے ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی جوہری معاہدے میں شراکت دار ہونے اور جوہری معاہدے کے تحت قرارداد 2231 کے میکانزم کے استعمال کرنے کے حق کا دعوی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button