اہم ترین خبریںپاکستان

نام سے شیعہ ہونے کا شبہ ، اسلام آباد میں اہل سنت بینک مینیجر رضا حسین نقوی کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شہید

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کے مینیجر سید رضا حسین نقوی کو فقط بظاہر شیعوں جیسا نام ہونے پر شیعہ ہونے کے شبہ میں قتل کیا گیا جبکہ وہ ایک محب اہل بیت ؑ اہل سنت گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے منڈی بہاؤالدین اور کوہاٹ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارکٹ کلنگ کا آغاز کردیا ہے۔ نام سے شیعہ ہونے کے شبہ میں نیشنل بینک کے اہل سنت محب اہل بیت ؑ مینیجر سید رضا حسین نقوی کالعدم وہابی جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ، ریاست تاحال کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف اور پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوانے کیلئے پرعزم ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال اسلام آبادکے علاقے میں اھلسنت والجماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے دھشت گردوں نے فائرنگ کرکے سید رضا حسین نقوی کو بےدردی سے شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کے مینیجر سید رضا حسین نقوی کو فقط بظاہر شیعوں جیسا نام ہونے پر شیعہ ہونے کے شبہ میں قتل کیا گیا جبکہ وہ ایک محب اہل بیت ؑ اہل سنت گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جناب سیدہ فاطمہ زہراؑ کے گستاخ ملعون آصف جلالی کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ سے بھی خارج

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید سید رضا حسین نقوی جب اپنے گھر سے دفتر پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ کےتکفیری دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز واردات کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری عناصرکےارمانوں پر اُوس پڑگئی، ایم ڈبلیوایم رہنما یعقوب حسینی ودیگر عزاداروں کی تمام جھوٹے مقدمات میں ضمانت منظور

واضح رہے کہ دیگر شہروں کی طرح پاکستان کے سب سے اہم اور حساس شہر اسلام آباد میں بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا آغاز ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ دوسری جانب ریاستی ادارے ان ملک دشمن کالعدم جماعتوں کو لگام ڈالنے کے بجائے انہیں فرقہ وارانہ جلسے منعقد کرنے کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد مسعودالرحمٰن عثمانی سے ملاقاتیں کرکے شیعہ مخالف جلسے کے انعقاد کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانیاں کروارہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button