اہم ترین خبریںپاکستان

نامورخطیب ومحقق علامہ ضمیر اختر نقوی آہوں اور سسکیوں میں وادی حسین ؑ میں سپردخاک

علامہ سید خورشید عابد نقوی کی زیر اقتداء نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے جسدخاکی کو قبرستان وادی حسین ؑ لیجایا گیا جہاں ہزاروں سوگوار وںاور ان کے چاہنے والوں نے آہوں اور سسکیوں میں انہیں سپر خاک کیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے نامور خطیب اہل بیت ؑ اور محقق دوراں علامہ ڈاکٹر سید ضمیر اختر نقوی کا آہوں او رسسکیوں میں ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں وادی حسین ؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی بلاک 20 میں علامہ سید خورشید عابدنقوی کی زیر اقتداءاداکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے ممتاز اور مایہ ناز خطیب اوربےمثال محقق علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی جوکہ حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ان کی نماز جنازہ لاکھوں سوگواروں اور چاہنے والوں کی موجودگی میں مسجد وامام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موجودہ فرقہ وارانہ منافرت کے سرخیل مفتی منیب الرحمٰن کی بوکھلاہٹ کی اصل وجہ سامنے آگئے

علامہ ضمیر اختر نقوی کی نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت شیعہ علماء، خطباء، صاحبان بیاض، ماتمی انجموں ، ٹرسٹیز، نوحہ خوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، علامہ ضمیر اختر نقوی کی نماز جنازہ میں عوام کا جمع غفیر لوگوں کی ان سے محب وعشق کا عکاس تھا۔ تاحد نگاہ انسانی سروں کا ایک سمندر دکھائی دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید خرم ذکی اور علامہ ضمیر اختر کی ایک ملاقات || مرتضی حیدر

علامہ سید خورشید عابد نقوی کی زیر اقتداء نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے جسدخاکی کو قبرستان وادی حسین ؑ لیجایا گیا جہاں ہزاروں سوگوار وںاور ان کے چاہنے والوں نے آہوں اور سسکیوں میں انہیں سپر خاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارایت کی آگ لگانے کیلئےیہود ونصاریٰ نےاپنے پےرول پر تکفیری جماعتوں کی پشت پناہی شروع کردی ہے، علامہ باقرزیدی

علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر سیاسی ومذہبی شخصیات کےعلاوہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے بھی دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button